نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو گی: سلمان غنی


تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ جب نواز شریف سعودی عرب سے واپس آئے تو ایک لاکھ سے زائد ووٹ لے کر جیتے۔ کیونکہ ان کی سیاسی طاقت موجود تھی۔ آج بھی جب ان پر مقدمات ہیں لیکن ن لیگ کا ایک رکن اسمبلی بھی نہیں ٹوٹا، تمام ترخواہشات کے باوجود نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ڈاکٹر ز نے نواز شریف کی جو رپورٹس تیار کی ہیں ، ان میں نواز شریف کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ پہلے بھی فیصلہ عدالت نے میڈیکل رپورٹس پر کیا ہے اور اب بھی میڈیکل رپورٹس پر ہی کرنا ہے ۔ ڈاکٹرز نے بھی کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا علاج کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا ایک کریڈٹ ہے کہ وہ واپس بھی آتے ہیں اور عدالتوں کے سامنے بھی پیش ہوتے ہیں۔

Facebook Comments HS