غیر ت مند اینکرز اپوزیشن کو بے نقاب کریں: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے عوامی مفاد کیلئے سات آٹھ بل لا رہے ہیں۔ اب اگر ان بلوں کی مخالفت کی جاتی ہے تو غیر ت مند اینکرز کا فرض ہے کہ اپوزیشن کو بے نقاب کریں۔ حکومت نے نیک نیتی کے ساتھ اپوزیشن کے ساتھ مشاور ت کی ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب قوانین میں 15 سے 20 ترامیم چاہتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کا بل قومی اسمبلی نے منظور کیا لیکن اپوزیشن نے سینیٹ میں وہ بل پاس نہیں ہونے دیا ۔
Facebook Comments HS


