دوران حمل یاد رکھنے کی کچھ باتیں


ماں ہونے کا احساس ہی بہت خوبصورت ہوتا ہے جب کسی لڑکی کو یہ خبر ملتی ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے اس کے لیے یہ خبر ہی فرحت بخش احساس لیے ہوئے ہوتی ہے اور یہ احساس کہ اس کے قدموں تلے جنت آنے والی ہے اسے فرش سے عرش تک لے جاتا ہے۔

مگر آفسوس ہمارے معاشرے میں اس خبر کو بہت معمولی لیا جاتا ہے یہی کہا جاتا ہے کون سی کوئی انوکھی بات ہے اگر ماں بننے والی ہے لاکھوں لڑکیاں بنتی ہیں ہر سال لاکھوں، کروڑوں کی تعداد میں بچے پیدا ہوتے ہیں اور یہیں وہ سوچ ہوتی ہیں جس کے باعث لڑکیاں حمل کے نو ماہ میں کسی بھی قسم کا کوئی خاص اہتمام نہیں کرتی جس میں کھانے، پینے اور اپنی روزمرہ کے معمول کا تعین بھی شامل ہے۔

حتی کہ کچھ عوامل ایسے ہوتے ہیں جن کا خیال رکھنا آگے کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان کا براہ راست اثر ہونے والے بچہ پر ہوتا ہے پانچ عوامل ایسے ہیں جنھیں بچہ دوران حمل محسوس کرسکتا ہے۔ بچہ کھانے، پینے کی چیزوں کا ذائقہ محسوس کرسکتا ہے اس لیے اگر آپ دودھ، پھل، سبزی غرض یہ کہ ہر وہ چیز جو آج کے بچے کھانے نہیں پسند کرتے کھائے تو وہ چیزیں وہ بچہ پہلے سے پسند کرینگا اور انھیں آگے شوق سے کھائینگا۔ بچہ موسیقی کا طرز اور آوازوں کو سن اور محسوس کرسکتا ہے اس لیے دوران حمل اگر آپ موسیقی سننا چاہتی ہیں تو اس کا چناؤ بہترین ہونا چاہیے اور اس کے ساتھ اگر تلاوت قرآن پاک، نعت سنی جائے تو یہ بہترین ہے کیونکہ اس سے بچہ پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

بچہ وہ زبان سمجھ سکتا ہے جو آپ استعمال کرتے ہیں یا جس میں سوچتے اور پڑھتے ہیں اس لیے پراثر زبان، اچھی سوچ اور بہترین مواد پڑھنا چاہیے کیونکہ اس طرح بچہ کی سوچ بھی مثبت ہوتی ہے۔ وہ اپنی خوشی کا اظہار اپنی ہل جل اور پش سے کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ روشنی کو محسوس کرسکتا ہے دن اور رات کے فرق کو اپنی ہل جل سے واضح طور پر آپ کو محسوس کرواسکتا ہے۔

اس لیے دوران حمل اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ بہترین کھائے، اچھا سنے، اچھا سوچے، روشنی کا خیال کریں اور آپ کا بچہ جب آپ سے اپنی ہل جل سے تعلق جوڑے تو آپ اسے اپنے ہونے کا یقین دلائے اپنے حمل کے لمحوں کو زندگی کا بہترین وقت گردانیے کیونکہ یہیں وہ لمحے ہوتے ہیں جو آپ کو زندگی کے بہترین اور مضبوط ترین میں جوڑتے ہیں جو ماں کا ہوتا ہے۔

Facebook Comments HS