پانچ سال بعد دولت اسلامیہ (داعش) کے رہنما البغدادی کی ویڈیو منظرعام پر


A still from the video released by the Islamic State

شدت پسند پسند تظیم نام نہاد دولت اسلامیہ کے رہنما قرار دیے جانے والے ابو بکر البغدادی کی پانچ سال بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی ریاست چھن جانے کا بدلہ لینے کا کہہ رہے ہیں۔

ابو بکر البغدادی کو سنہ 2014 کے بعد سے دیکھا نہیں گیا جب انھوں نے شام اور عراق کے علاقوں پر مشتمل موصل سے خلافت کا اعلان کیا تھا۔

اس تازہ ویڈیو میں وہ اپنے آخری گڑھ باغز میں شکست کا اعتراف کر رہے ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی تھی۔ دولت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اپریل کی ہے۔

یہ فوٹیج گروپ کے الفرقان میڈیا گروپ پر شائع کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کیا؟

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بغدادی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ سری میں ایسٹر کے روز ہونے والے حملے باغز میں ہونے والی ان کی شکست کا بدلہ تھے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ برکینا فاسو اور مالی میں ان کے شدت پسند تنظیموں سے اتحاد ہو چکا ہے اس کے علاوہ انھوں نے سوڈان اور الجیریا میں ہونے والے مظاہروں کی بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ظالموں‘ کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے جہاد۔ یاد رہے کہ ان دونوں ممالک میں طویل عرصے میں موجود حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کیا گیا ہے۔

اگرچہ ویڈیو کے آخر میں بغدادی کی تصویر منظر سے غائب ہو گئی اور صرف آواز سنائی دی جس میں وہ سری لنکا کے حملوں کے بارے میں بات کررہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید یہ حصہ باقی کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد اس میں شامل کیا گیا۔

Baghdadi addressing crowd in Mosul, 2014

بو بکر البغدادی ایک عراقی ہیں جن کا اصلہ نام ابراہیم اوواد ابراہیم البدری ہے۔ ان کی آواز آحری مرتبہ اگست میں سنائی دی گئی تھی۔

بی بی سی کے مشرق وسطی کے نامہ نگار مارٹن پیشنز کے مطابق اس وقت وہ اپنی گروہ کی شکست سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔

لیکن اس تازہ 18 منٹ کی ویڈیو میں انھوں نے شکست کے بارے میں بات کی۔

ان کا کہنا تھا ’باعز کی جنگ ختم و چکی ہے۔ لیکن اس جنگ کے بعد بہت سے جنگیں آئی گی۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp