ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
گز شتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں 21کروڑ 90لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئیں ہیں، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9ارب سے گر کر 8 ارب ڈالرز کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کمی سے 15 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز کمی سے 8 ارب 80 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 93 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
Facebook Comments HS


