عمران خان سخت پریشان ہیں، صبح کی واک تک چھوڑ دی ہے: صدر مملکت عارف علوی


صدر مملکت عارف علوی نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں بہت پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان ملک کی حالیہ صورتحال پر کافی پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی اس قدر زیادہ بڑھ گئی ہے کہ انہوں نے صبح کی واک کرنا تک چھوڑ دی ہے۔

میں نے بارہا کہا ہے کہ ورزش آپ کی دماغی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے، آپ خود کو ایکٹو رکھیں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مجھے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ہم چیزوں کو جیسے دیکھتے تھے، یہ ویسی نہیں ہیں۔ ہمارا تین ماہ کا پلان فیل ہو گیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ملکی حالات بھی آج تک ٹھیک نہیں ہو پا رہے اور نہ چیزوں پر کہیں کوئی عملدرآمد ہوتا دکھا ئی دے رہا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید بتایا کہ ہماری حکومت پوری کوشش میں لگی ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان عوام کی تکلیفوں پر بے حد پریشان ہیں ۔ ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان کے حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے جس کا وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).