عمران خان کے رینالہ خورد جلسہ کے لئے کثیر لاگت سے ائیرکنڈیشنڈ لگژری پنڈال تیار کیا گیا
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے رینالہ خورد میں جلسہ کے لئے بڑی لاگت سے ائیرکنڈیشنڈ لگژری پنڈال تیار کیا گیا تھا۔ ائیرکنڈئشنڈ پنڈال میں 350 وی وی آئی پیز، 300 وی آئی پی جبکہ تین ہزار کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے نشستیں مختص کی گئی تھیں۔ تاہم ڈیوٹی پر مامور پولیس اہل کاروں کیلئے پانی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ پولیس اہلکار شدید گرمی میں پانی کے بغیر ڈیوٹی دینے پر مجبور رہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ رینالہ خورد کے دوران مقامی میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔ لوکل و پرائیویٹ میڈیا کی بجائے سرکاری صحافیوں کو ہاؤسنگ افتتاحی تقریب کی کوریج کیلئے بطور خاص اسلام آباد سے مدعو کیا گیا۔ سیکیورٹی انچارج عاطف میؤ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ کو صرف سرکاری صحافی ہی کور کریں گے۔ مقامی صحافی سرکاری صحافیوں سے معلومات حاصل کریں۔


