برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوان کو ہٹلر کو سلیوٹ کرنا مہنگا پڑ گیا


ایک پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان ہٹلر کی تعریف کر کے مشکل میں پھنس گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ نوجوان 37 سالہ کامران اشتیاق ہے جو برٹش پاکستانی یوتھ کونسل کا صدر ہے۔ کامران اشتیاق نے فیس بک پر ہٹلر کی تعریف کی تاہم اس نے یہ تعریف 2014ء میں کی تھی جس پر اب توجہ مبذول ہوئی ہے۔

اس پوسٹ میں کامران اشتیاق نے لکھا تھا کہ ”میں ہٹلر کو سلیوٹ کرتا ہوں کہ اس نے یہودیوں کو قتل کیا۔“ اس پوسٹ کی وجہ سے کامران اشتیاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ یہ مطالبہ کرنے والوں میں برمنگھم سے ایم پی منتخب ہونے والے خالد محمود بھی شامل ہیں۔ تاہم کامران اشتیاق کا کہنا ہے کہ ”میں نے صرف ان یہودیوں کی بات کی تھی جو فلسطینیوں کو قتل کر رہے ہیں۔ کچھ ایسے یہودی بھی ہیں جو فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں۔“

Facebook Comments HS