نوازشریف حمزہ شہباز سے کیوں ناراض ہیں؟
سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ناراض ہوگئے۔
ایک قومی اخبار کے مطابق شہباز شریف کے بعد اب حمزہ شہباز کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ خطرے میں پڑ گئی ہے جس کی وجہ بلدیاتی بل پر اپوزیشن کی ناقص حکمت عملی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاق میں چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی کے بعد پنجاب میں بھی لیگی ارکان نے حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر خاموشی اختیارکر لی ہے۔
بلدیاتی بل پر اپوزیشن کی کمزور حکومت عملی پر مسلم لیگ ن کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا جس پر نواز شریف حمزہ شہباز سے ناراض ہو گئے۔ حمزہ شہباز کے رویے سے کئی ن لیگی اراکین بھی نالاں ہیں۔
نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی بل پر حکومت کو کو ئی ٹف ٹائم نہیں دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت اس وقت تمام امور پر خود غور کر رہی ہے۔


