جنوبی افریقہ: کیپ ٹاؤن کی معروف ذینت الاسلام مسجد سے آنے والی اذان کی آواز کے خلاف شکایت


ذینت الاسلام مسجد

100 سال پرانی ذینت الاسلام مسجد

جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر کیپ ٹاؤن کی ایک معروف مسجد سے آنے والی اذان کی آواز کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔

دی سٹی آف کیپ ٹاؤن کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ انہیں 100 برس پرانی ذینت الاسلام مسجد کے بارے میں شکایت موصول ہوئی ہے اور اس کی تحقیقات کرنا ان کا فرض ہے۔

تاہم انھوں نے واضح کیا کہ تحقیقات ماہِ رمضان کے بعد کی جائے گی اور اس دوران اذان کو بند نہیں کروایا جائے گا۔

 

مسجد کی انظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ’ایک شکایت‘ کی گئی ہے اور وہ حکام سے ماہِ رمضان کے بعد اس بارے میں بات کریں گے۔

انیسویں صدی کے آخر میں جب بر صغیر سے لوگ وہاں ڈسٹرکٹ 6 میں جا کر آباد ہونا شروع ہوئے تو اسی وقت اس مسجد کو تعمیر کیا گیا تھا۔

اس علاقے کو سنہ 1960 کی دہائی میں سفید فام لوگوں کے لیے مختص کر دیا گیا تھا اور دیگر رنگ و نسل کے لوگوں کو بے دخل کر دیا گیا تھا۔

تاہم اس پابندی سے عبادت گاہوں کو الگ رکھا گیا اور یہ اس مسجد کی اراضی میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا، وہاں سرگرمیاں بڑھیں اور ایک مدرسہ بھی بنایا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp