سنی لیونی کے بھائی پیسوں کے لئے بہن کی تصویرں بیچتے تھے


پورن انڈسٹری میں کام کرنے سنی لیون پر تو پیسوں کی برسات ہورہی تھی۔ ساتھ میں ان کے بھائی بھی اپنی پاکٹ منی کا خرچ بہن سنی لینی کے ذریعے ہی نکالنے لگے تھے۔

اس بات کا انکشاف سنی لیون کے بھائی سندیپ ووہرا نے فلم ‘موسٹ سنی’ میں کیا۔ سندیپ نے بتایا کہ انہوں نےسنی کے آٹو گراف سے بہت خوب پیسے بنائے۔ اپنی اس ترکیب کے بارے میں سندیپ نے بتایا کہ جب وہ ہاسٹل میں رہا کرتے تھے تو اپنےکمرے میں سنی کا سائن کیا ہوا پوسٹر لگایا کرتے تھے۔ جب بھی کوئی کوئی سنی کا فین کمرے میں آتا تو پوسٹر دیکھ کر امپریس ہوتا۔ بس پھر کیا وہ پوسٹر کیلئے پیسے آفر کرنے لگتا۔ تھوڑا منع کرنے بعد سندیپ وہ پوسٹر دے دیا کرتے تھے۔ ایک پوسٹر جانے کے بعد سندیپ کمرے میں ویسا ہی دوسرا پوسٹر لگادیتے۔ سندیپ آج اپنی اس بات پر خود ہی بہت ہنستے ہیں۔

واضھ رہے کہ سنی لیونی اور ان کے بھائی کی باہمی محبت مثالی رہی ہے۔ سنی نے اپنا نام بھی بھائی سے چرایا ہے۔ دراصل سنی کے بھائی کا گھر کا نام سنی تھا۔ جب انہوں نے پورن انڈسٹری میں اینٹری تو کرن جیت کو ایک نیا نام چاہئے تھا۔ جب ان سے نام کیلئے پوچھا گیا تو ان کے دماغ میں سب سے پہلے نام سنی آیا۔ بس یہیں سے کرن جیت کور “سنی” بن گئیں۔ اس نام کے ساتھ انہوں نے نہ صرف پورن انڈسٹری میں ایک مقام حاصل کیا بلکہ آج بالی ووڈ میں بھی ان کا نام گونجتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).