تائیوان: ایشیا کا پہلا ملک جہاں ہم جنس شادی کی اجازت دے دی گئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دنیا کے دیگر روشن خیال ممالک کی طرح تائیوان میں بھی ہم جنس پرستوں کوشادی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تائیوان کی پارلیمنٹ نے اس مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ہم جنس افراد اب آپس میں شادیاں کر سکیں گے۔ اس قانون سازی سے تائیوان براعظم ایشیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے، جہاں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت مل گئی ہے۔

حکومتی پارٹی کی جانب سے پیش کردہ مسودے میں قدامت پسند اراکین آخری وقت پر تبدیلی چاہتے تھے لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ اس مسودے کو پارلیمانی اکثریت سے منظور کیا گیا۔ اس قانون سازی کے بعد ہم جنس پرست افراد کو اپنی شادیوں کا اندراج سرکاری رجسٹریشن دفاتر میں کروانے کاحق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •