سلمان خان نے جھک کر کترینہ کیف کی ساڑھی درست کی اور تصویر وائرل ہو گئی


سلمان خان اس طرح کے کام فلم اسکرین پر کرتے رہتے ہیں لیکن کسی کی پروا کئے بغیر سلمان نے سب کے سامنے جو کام کیا، وہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں اپنی فلم بھارت کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ پروموشن کے دوران فلم کے بارے مین بہت سی خبریں آ رہی ہیں۔ لیکن ایک پریس کانفرنس سے پہلے بنائی گئی تصویر بازی لے گئی۔ اس تصویر میں سلمان خان اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی ساڑی ٹھیک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

کٹرینہ کے ساتھ سلمان خان کی دوستی کافی اچھی ہے ، جو اس موقع پر بھی نظر آرہی ہے ۔ ویسے اس موقع پر کترینہ بھی فلورل پرنٹ کی ساڑی میں کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں ۔ جبکہ سلمان خان نے بلیک شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی۔

سلمان خان کی فلم بھارت عید کے موقع پر پانچ جون کو ریلیز ہوگی۔ علی عباس ظفر کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کو بھوشن کمار ، اتل اگنی ہوتری ، الویرا خان اگنی ہوتری ، سلمان خان فلمس اور ریل لائف پروڈکشن مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر اور گانے کافی پسند کئے جارہے ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).