اداکارہ ادیتی راؤ خود کو گوگل پر سرچ کیوں نہیں کرتیں؟
بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ گوگل پر انہوں نے اپنی ایک تصویر دیکھ لی جس کے بعد انہوں نے خود کو گوگل پر سرچ کرنا ہی چھوڑ دیا۔
حال ہی میں ایک چیٹ شو میں ادیتی راؤ نے بتایا کہ اب سے تقریبا 8 سال پہلے اپنا نام گوگل پر لکھ کر سرچ کیا تھا تو جو نتیجہ آیا اسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئ تھیں۔ دراصل اس سرچ میں اداکارہ کے سامنے ان کی بیک لیس تصویریں آگئی تھیں۔
ادیتی کہتی ہیں یہ وہ دور تھا جب ان کی فلم ‘یہ سالی’ ریلیز ہوئی تھی۔ گوگل پر اپنی بیک لیس تصویریں دیکھ کرانہیں خوشی نہیں ہوئی جس کے بعد انہوں نےخود کو گوگل کرنا بند کر دیا۔
Facebook Comments HS



