ایک ہی رات میں دوسری مرتبہ سیکس کرنے سے انکار پر بوائے فرینڈ نے تیزاب پھینک دیا
بھارت کے شہر شاہجہاں پور (اترپردیش) میں ایک خاتون نے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو غصہ میں بوائے فرینڈ نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ، جس کی وجہ سے متاثرہ خاتون بری طرح جھلس گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورا پولیس پہنچ گئی اور خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا ۔ ساتھ ہی ساتھ خاتون کی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔
یہ پورا واقعہ کوتوالی حلقہ میں پیش آیا ۔ یہاں کی رہنے والی تقربا 45 سالہ خاتون کا 50 سال کے شخص سے تقریبا چھ برس سے جسمانی تعلقات تھے۔ یہ دونوں باہمی رضامندی سے تعلقات قائم کرتے تھے گزشتہ رات بھی بوائے فرینڈ نے خاتون کے ساتھ جسمانی تعلق کی کوشش کی لیکن خاتون کے انکار پر بوائے فرینڈ نے غصہ میں آکر خاتون پر تیزاب پھینک دیا ۔ تیزاب کی وجہ سے خاتون کے جسم کا نچلا حصہ بری طرح جھلس گیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔
مقامہ پولیس انسپکٹر سنجے رائے کا کہنا ہے کہ خاتون اور مرد کے درمیان گزشتہ 6 سالوں سے تعلقات تھے۔ گزشتہ رات باہمی رضامندی سے ایک مرتبہ پھر جسمانی تعلقات قائم بھی کئے تھے، مگر مرد نے دوسری مرتبہ جنسی فعل کی ضد کی، جس کی وجہ سے یہ تنازع ہوا اور اس پر تیزاب سے حملہ کردیا گیا۔ خاتون کا میڈیکل کرا دیا گیا ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔


