کیکڑا ون کے ذخائر میں ڈرلنگ کے دوران دراصل کیا چیز دریافت ہوئی؟


وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل اور گیس نہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کیکڑا ون کے ذخائر میں پانی کا زیادہ تناسب دریافت ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزارت پٹرولیم کو ہائیڈرو کاربن کا مطلوبہ ذخیرہ نہیں مل سکا۔ اس وقت کنویں کی گہرائی 5634 میٹر ہے، 55 میٹر مزید کھدائی کی جائے گی اور پھر زیر سمندر کنواں بند کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).