پتہ ہے مجھے کیوں نکالا گیا ؟ فواد چودھری کا تہلکہ خیز بیان


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ انہیں وزارت اطلاعات سے کیوں نکالا گیا ؟ پوچھنے کی کیا ضرورت ہے؟ دو تین وزارتوں میں سے ایک وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا۔ پارٹی بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا ہے کہ پتہ ہے مجھے کیوں نکالا گیا ؟ پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں کئی اصلاحات کیں۔ امید ہے کہ یہ تبدیلیاں ریورس نہیں ہوں گی۔ وزارت پر کام نہ کرنے دیا جائے تو مشکلات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کا فیصلہ تحریک انصاف میں مقبول فیصلہ ثابت نہیں ہوا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).