حزب اختلاف نے حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
اپوزیشن جماعتوں نے مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو کی افطاری میں شریک رہنماؤں نے گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتوں نے مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں اس وقت بحرانی کیفیت ہے۔ اپوزیشن رہنماﺅں نے قبل از وقت انتخابات اور قومی حکومت کے مطالبے پر بھی بات کی۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے وقت کے تعین پر بھی غور کیا گیا ۔
اپوزیشن نے نیب کے کارروائیوں کو انتقامی قرار دیا اور ان کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اپوزیشن نے مہنگائی اور روپے کی گرتی ہوئی قیمت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔


