عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی: بلاول بھٹو زرداری


پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج اور مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس ہو گی۔

اسلام آباد زرداری ہاﺅس میں افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر جماعت کا اپنا منشور اور نظریہ ہے لیکن پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک اکیلی جماعت نہیں نکالی سکتی۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ زرداری ہاﺅس میں آئیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ایک دو چیزیں طے کی ہیں۔ ایک تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ ملنا جاری رکھیں گے، اس سے ہم پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ تمام جماعتوں نے عید کے بعد اپنے اپنے احتجاج کا اعلان کیا ہے، یہ احتجاج پارلیمان کے اندر اور باہر کیا جائے گا۔ عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس ہو گی جس میں پاکستان کے سیاسی مسائل حل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

Facebook Comments HS