بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز کو گلے لگا لیا


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی میں مسلم لیگ ن کا وفد مریم نواز کی قیادت میں شریک ہوا۔

مریم نواز زرداری ہاﺅس پہنچیں تو دروازے پر بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران بلاول بھٹو اور مریم نواز آپس میں حال احوال پوچھتے رہے جبکہ مریم کے بائیں جانب کھڑے حمزہ شہباز پر بلاول کی نظر نہ پڑی۔ مریم نواز نے بلاول سے رسمی سلام دعا کے بعد حمزہ شہباز کے کندے پر ہاتھ رکھ کر انہیں آگے کیا جس پر بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز بغل گیر ہوگئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).