ایشوریہ رائے کی بیٹی کے رقص نے دھوم مچا دی


اکثر اپنے پاپا ابھیشیک بچن اور ممی ایشوریہ رائے کے ساتھ نظر آنے والی بیٹی آرادھیا بچن سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ دراصل حال ہی میں آرادھیا کا ایک ڈانس پرفارمنس کافی زیادہ وائرل ہو رہا ہے۔

آرادھیا بچن نے شامک ڈاور کے انسٹی ٹیوٹ فار پرفارمنگ آرٹس میں اپنی زبردست ڈانسگ پرفارمینس سے دھوم مچا دی۔

پنک کلر کی فراک اور اس کے ساتھ ڈینم جیکٹ میں آرادھیا بہت ہی پیاری لگ رہی تھیں۔

آرادھیا کی اس ڈانس پرفارمینس کے دوران پاپا ابھیشیک بچن اور ممی ایشوریہ رائے بھی ہال میں تھے اور دونوں نے آرادھیا کی بہت حوصلہ افزائی کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).