ادیتی راؤ کو آڈیشن پر ایک اجنبی کے ساتھ سیکس سین کرنا پڑا


بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے اپنے فلمی کریئرکے ابتدائی دور کا ایک اہم تجربہ شیئر کیا ہے۔ یہ تب کی بات ہے جب ادیتی راؤ سال 2011 میں ‘یہ سالی زندگی’ کیلئے آڈیشن دے رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم ‘یہ سالی زندگی’ کے دوران انہیں ایک اجنبی کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرنے کو کہا گیا تھا۔ ایک ٹاک شو کے دوران ادیتی نے بتایا، ‘ یہ سالی زندگی’ کے آڈیشن کے دوران مجھے ایک ایسے آدمی کے ساتھ سیکس سین کرنا تھا جسے میں جانتی تک نہیں تھی’۔ یہاں ادیتی بالی ووڈ اداکار ارون ادے کا ذکر کر رہی تھیں۔ وہ اس فلم میں ادیتی کے ساتھ تھے۔

اداکارہ نے کہا، ‘اس وقت میں انہیں نہیں جانتی تھی اور وہ اتنے لمبے۔چوڑے ہیں۔۔۔ میں اس وقت یہی سوچ رہی تھی یہاں چل کیا رہا ہے’؟ ادیتی نے یہ بھی کہا کہ ارون ادے سنگھ کافی شائستہ تھے۔

ادیتی نے اس ٹاک شو میں یہ بھی بتایا کہ فلم ‘ بامبے’ نے انہیں فلمی دنیا کی طرف متوجہ کیا۔ خاص طور سے فلم کا گانا ‘کہنا ہی کیا’ نے انہیں اس طرف کھینچا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).