نریندر مودی کی وکٹری اسپیچ


”بھائیو اور بہنو! مجھے ایک بار پھر سے ہندتوا کا پرچار کے لیے اپنا پردھان منتری چناؤ کرنے پر آپ سبھی کا دھنے واد۔ میں آپ سبھی کو یقین دلاتا ہوں کہ اگلے پانچ سالوں کے اندر مہا بھارت دنیا کی سپر پاور بن جائے گی اور پوری ویشو (دنیا) میں گاؤ ماتا کا بول بالا ہو جائے گا۔

”بھائیو، بہنو! اگلے پانچ سالوں کے دوران آپ کا پردھان منتری پوری دنیا کے نیتاؤں کے ساتھ تصویر کھینچنے کاعالمی ریکارڈ قائم کر دے گا۔ میں اپنی امریکہ کے یاترا کے دوران ٹرمپ کو بتا چکا ہوں کہ سوتروں کے انوسار دنیا میں ہر بڑے واقع کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے، ٹرمپ کے صدر بننے، سویت یونین کے ٹوٹنے سے لے کر چین کے سپر پاور بننے تک ہر کام آئی ایس آئی کی مرضی سے ہوا ہے۔ اس لیے ہم نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ہم سرجیکل سٹرائیک کے ذریعے آئی ایس آئی کو سبق سکھائیں گے۔

”بھائیو، بہنو! پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے لیے ہم نے چالیس جوانوں کا پلوامہ کے یدھ میں بلیدان دیا (قربان کیے) ۔ پاکستانی ریڈار سے بچنے کے لیے ہم نے رات کے بارہ بجے بادلوں کا پریوگ (استعمال) کیا اور سرجیکل اسٹرائیک کر کے پاکستانی دو کووں اور پندرہ درختوں کو نیست و نابود کر کے واپس آئے۔ ہوا باز ابھی نندن کو ہم نے آئی ایس آئی کی چال کا سراغ لگانے کے لیے بھیجے تھے۔

”بھائیو، بہنو! آج انڈیا پورے ویشو (دنیا) میں عظیم ملک بن چکا ہے اور یہ سب گائے ماتا کی بدولت سپھل (ممکن) ہو پایا ہے۔ امریکہ کو دریافت کرنے والے بھی مہا ا نڈین تھے، جو میں نے ٹرمپ کو بتا دیے۔ آج گجرات میں مسلمان اتنے سرکشت (محفوظ) ہیں، کہ شام کو گھر واپس آ کر فیس بک پر سکرشت (سیف) کا اسٹیٹس لگا دیتے ہیں۔ جس پر ذکر برگ بہت خوش ہیں۔ چاند پر پہلے پہنچنے والے بھی انڈین تھے اور اگلے پانچ سالوں میں ہم سورج پر بھی اترنے کا پریاس (کوشش) کر لیں گے۔ آج انڈیا میں بہت ترقی ہوئی ہے، چالیس سال پہلے میں چائے بیچتا تھا، آج پردھان منتری ہوں۔

اگلے پانچ سالوں میں انڈیا سائنس اور ٹیکنالوجی میں پورے ویشو کی رہنمائی کرے گی۔ پانچ سالوں میں گائے ماتا کی گوبر سے دوائیاں بنا کر پورے ویشو کو برآمد کیے جائیں گے۔ گائے متر (سوسو) سے چمکاری اینٹی بائٹیکس تیار ہوں گے۔ گائے کی کان کو ریڈار کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور گائے کو پر لگا کر رافیل طیارے تیار کر کے پورے ویشو میں سرجیکل اسٹرائیک کر کے بھارت ماتا کی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گے اور آخر میں گائے ماتا کی پیٹھ پر بیٹھ کر میں خود سورج پر اترنے والا پہلا شخص بن جاؤں گا۔

ہندوستان میں ٹوائلٹس کا خاتمہ کر کے پورے دیش کو پوِتر (صاف) کیا جائے گا۔ انگلینڈ سے کوہ نور کو واپس لگا کر تاج میں سجا کر گاؤ ماتا کو پہنا دیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں کو رام مندر میں تبدیل کیے جائیں گے، جہاں گاؤ ٹیکنالوجی کی مدد سے تجربات کیے جائیں گے۔ نہرو کے سیکولر ازم کی جگہ ہندتوا کا پریوگ کیا جائے گا اور دیش مہا بھارت بن جائے گی۔

آخر میں آپ سبھی کا دھنیے واد۔ گاؤ ماتا کی جے ہو۔
(نوٹ: اس مضمون کا مقصد انڈیاسے تعصب یا نریندر مودی سے نفرت ہرگز مطلوب نہیں ہے، بلکہ مزاح و طنز ہے)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).