سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے استعفیٰ کیوں دیا؟


 سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے چیئرمین ہارون شریف نے اپنے عہدے کا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا، انہیں آٹھ ماہ قبل ہی تعینات اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

اپنے عہدے سے مستعفی ہونیوالے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے بتایا ہے کہ ان کے استعفے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومت ایک مکمل نئی معاشی ٹیم لائی ہے جس کی تمام تر توجہ آئی ایم ایف پر مرکوز ہے۔ یوں گزشتہ کئی مہینوں سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ میں کیے جانے والے اقدامات کی ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں۔

ہارون شریف نے کہا کہ کئی ماہ کی کاوشوں کے بعد اب پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات فیصلے سے قبل کے حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں لیکن نئی اقتصادی ٹیم کی تعیناتی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کی وجہ سے میرے کام کو پس پشت ڈال دیا گیا۔ سرمایہ کار انتظار نہیں کرے گا۔ اگر پاکستان نہیں تو وہ کسی اور جگہ منتقل ہوجائے گا۔

ہارون شریف نے کہا کہ ان کے نزدیک استعفیٰ دینے کا یہ صحیح وقت ہے، اس سے قبل کہ لوگ برے نتائج کے لیے انہیں ذمہ دار ٹھہرائیں۔ رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ  پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی معاونت کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).