بھارتی انتخاب کون جیتا: سنی لیونی یا سنی دیول؟


بھارتی ٹی وی کے ایک اینکر نے الیکشن کوریج کے دوران جذباتی ہوکر بی جے پی کے امیدوار سنی دیول کو سنی لیونی کہہ دیا۔

بھارتی لوک سبھا انتخابات حکمراں جماعت بی جے پی کو بھاری برتری حاصل ہے۔ الیکشن کی خصوصی نشریات کے دوران انتخابی نتائج بتاتے ہوئے ارنب گوسوامی نے گورداسپور سے بی جے پی کے امیدوار اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بجائے کئی بار سنی لیونی کہہ گئے۔

اینکر کی اس سنگین غلطی کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا گیا جبکہ سنی لیونی نے بھی اس پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے پوچھا کہ ’’کتنے ووٹوں سے برتری حاصل ہے؟‘‘

بی جے پی کے امیدوار سنی دیول گورداسپور سے نشست جیت گئے ہیں۔

Facebook Comments HS