چیئر مین نیب پر شرمناک الزامات: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا موقف


معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا چیئر مین نیب کے حوالے سے واضح موقف ہے۔ جس شخصیت کے حوالے سے چیئر مین نیب کی گفتگو لیک کرنے کا کہا جا رہا ہے، وہ وزیر اعظم ہاﺅس میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے بلکہ ان سے میڈیا کے حوالے سے بعض اوقات مشاورت کی جاتی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر ان کو اس کام سے بھی فارغ کر دیا۔ ایسی باتیں جان بوجھ کر وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے نیب میں مقدمات چل رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مردے زندہ ہونے کے لئے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے مقدمات پر نیب اور عدالتوں کو مطمئن نہیں کر سکے، وہ اب مجرمانہ ویڈیو بنا کر مارکیٹ میں پھینک رہے ہیں اور ایسے مجرمانہ گروہوں کا سہارا لے رہے ہیں جن کی وارداتوں کے بے شمار شکار پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

Facebook Comments HS