جسٹس (ر) جاوید اقبال کے سکینڈل کا جواب نیب کو نہیں دینا چاہئے تھا: آئینی ماہرین


آئینی ماہرین نے رائے دی ہے کہ مبینہ شرمناک وڈیو چیئرمین نیب کا سکینڈل نہیں ہے بلکہ یہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا سیکنڈل ہے۔ اس کا جواب بھی جسٹس (ر)جاوید اقبال کودینا چاہئے تھا، نیب کونہیں دینا چاہئے کیونکہ یہ نیب کا سکینڈل نہیں ہے۔

نجی ٹیلی ویژن کے مباحث میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ اس سکینڈل کا احتساب اور نیب میں چلنے والے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ جسٹس (ر ) جاوید اقبال کا سکینڈل تھا، نیب کا سکینڈل نہیں تھا جو نیب کی جانب سے اس کا جواب دیا گیا۔

Facebook Comments HS