چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیو کیوں اور کیسے نشر ہوئی؟ شہباز شریف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چیئرمین نیب کے حالیہ واقعے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم اور چیئرمین نیب سے اِن سوالوں کے جواب لے۔ اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کے گزشتہ روز واقعہ پر بہت واضح موقف دے چکا ہوں۔

اس معاملے میں وزیراعظم کے دوست کے چینل سے ویڈیو نشر ہونے کے نئے انکشافات کی روشنی میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم اور چیئرمین نیب سے اِن سوالوں کے جواب لے اور حقائق عوام کے سامنے لائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).