چیئرمین نیب سے متعلق آڈیو وڈیو ٹیپ انجینئرڈ ہے: فردوس عاشق
وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین نیب سے متعلق آڈیو وڈیو ٹیپ کو انجینئرڈ قرار دے دیا۔ معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ٹیپیں مارکیٹ میں پھینکنا مسلم لیگ ن کا وتیرہ رہا ہے، حکومت اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اپنے اداروں کو کم زور نہیں پڑنے دیں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد بدعنوانی چھپانے کے لیے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سیاسی مردے زندہ ہونے کے لیے وزیراعظم پر تنقید کر رہے ہیں۔ حکومت نیب سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہے۔
Facebook Comments HS


