خاتون نے چیئرمین نیب کو ٹریپ کرنا چاہا: اعتزاز احسن


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ خاتون نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین نیب اخلاقی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ قانونی حیثیت یہ ہے کہ جب تک چیئرمین نیب کے بارے میں کچھ ثابت نہیں ہوگا، کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں کہ دھمکیاں کون دے رہا ہے؟ ویڈیو آڈیو ایڈیٹنگ ہے تو پھر چیئرمین نیب پتہ لگائیں گے اس کہانی کے پیچھے کون ہیں؟

اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جانتی ہے کہ اس وقت کی زبوں حالی اور مصیبتوں میں ان کا اپنا ہاتھ ہے۔ ان کو اندازہ ہے کہ یہ حالات ان سے نہیں سنبھالے جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).