آڈیو ویڈیو چھوڑیں، ان کی چیخیں سنیں: شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آڈیو ویڈیو چھوڑیں، ان کی چیخيں سنیں۔ یہ لوگ چیئرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ ہی اس لیے کر رہے ہیں کہ نئے چیئرمین پر حکومت اپوزیشن کا اتفاق ہوگا ہی نہیں، ریفرنس دائر نہیں ہوسکيں گے اور ان کے مزے لگے رہیں گے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف کردیا اور کہا کہ شہباز شریف این آر او کے ذریعے بھاگے ہیں اور شاہد خاقان سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندر سے نواز اور آصف زرداری ملے ہوئے ہیں ، آصف زرداری سوچتے ہیں کہ شہباز جاسکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں جاسکتے۔

شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ عید کے روز ٹرینوں میں مسافروں کے لیے 50 فیصد کم کرایہ ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).