چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف ریفرنس دائر  کر دیا


چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مبینہ آڈیو، ویڈیو معاملے میں ملوث طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے،جس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایت موصول ہو چکی ہیں۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44لاکھ 50ہزار روپے کا فراڈ کیا۔

ریفرنس کے مطابق گروہ نے چیئرمین نیب سمیت متعداد افراد کو بلیک میل کیا۔ ملزمان کے خلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو طلب کر لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).