بلاول بھٹو نے عمران خان کو بلیک میلر قرار دے دیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو بلیک میلر قرار دے دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی وڈیو لیک کیے جانے کو وزیراعظم کا بلیک میلنگ کا حربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بات پرویز خٹک اور اتحادیوں پر آئی تو عمران خان بلیک میلنگ پر اتر آئے- وہ وڈیو لیک کر نے پر حکومت وقت وزیراعظم اور ان کے معاونین خصوصی کی مذمت کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ خان صاحب نیب کو دباؤ اور دھمکی سے چلانے کے لیے بلیک میلنگ تک چلے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی کے ذریعے وڈیو کا میڈیا پر آنا محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی، ہمیں صرف چیئرمین نیب کے انٹرویو پر اعتراض ہے۔
Facebook Comments HS


