بھارتی ٹیلی ویژن کی روایت پسند بہو کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا


بھارت میں ٹیلی ویژن پر مثالی بہو اور بیٹی کے کردار میں نظر آنے والی اداکارہ سنگیتا کپور سیریل رامائن سے مشہور ہوئی تھیں۔ ٹی وی سلیبریٹی سنگیتا کپور ایک اسٹائل ڈیوا بھی ہیں۔

سنگیتا کپور نے حال ہی میں اپنے روایتی روپ سے ہٹ کر فوٹو شوٹ کروایا ہےجس میں وہ الگ الگ آوٹ فٹ میں بولڈ انداز میں پوز کرتی نظر آئیں۔

اس سلسلہ میں سنگیتا کا کہنا ہے کہ ایک مہذب بہو یا پھر مہذب انسان بننے کیلئے کسی خاص لباس کی ضرورت نہیں۔ میں نے صرف لباس بدلا ہے، تہذیب نہیں بدلی۔ میں روزمرہ زندگی میں  آرام دہ ملبوسات پسند ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).