چیئرمین نیب آڈیو وڈیو اسکینڈل: آج قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش کی جائے گی


آج قومی اسمبلی میں چیئرمین نیب کے آڈیو وڈیو اسکینڈل کی تحقیق کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے تحریک پیش کی جائے گی، تاہم اطلاعات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے مسلم لیگ نون کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی آج کی تحریک ممکنہ طور پر ناکام ہوجائے گی کیونکہ حکمران اتحاد قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین کی لیک ہونے والی آڈیو-وڈیو ٹیپس کی تفتیش کی مخالفت کرے گا۔
مسلم لیگ نون کے پارلیمانی رہنما خواجہ آصف پارلیمانی پینل کی تشکیل کیلئے قومی اسمبلی میں طریقہ کار کے قوانین اور کنڈکٹ آف بزنس کے قانون 244 (بی) کا استعمال کریں گے۔ قانون کہتا ہے کہ قومی اسمبلی تحریک کے ذریعے خصوصی کمیٹی کا تقرر کرسکتی ہے۔
دریں اثناء مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ دس روز قبل انہوں نے پارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کردیا تھا کہ چند روز میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف کچھ بڑا ہونے والا ہے کیونکہ حکومت ان سے شدید پریشان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت میں سے کسی نے انہیں یہ اطلاعات دی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).