سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو چئیرمین نیب بنائے جانے کا امکان: عامر لیاقت حسین


پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو چئیرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے۔ ڈاکٹرعامر لیاقت نے ذرائع کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ’ سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو نیب چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے‘۔

اس ٹویٹ کے بعد یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ موجودہ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال جلد عہدے سے ہٹنے والے ہیں۔ اس حوالے سے پہلے ہی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ اگرچہ گزشتہ دنوں ان سے منسوب ویڈیو کے معاملے میں حکومت اور حکومتی جماعت نے ان کا مکمل طور پر دفاع کیا ہے تاہم یہ خبریں آرہی ہیں کہ انہیں جلد عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

قبل ازین قیاس تھا کہ ڈپٹی چئیرمین نیب حسن اصغر کو چئیرمین نیب بنایا جائے گا لیکن اب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو چئیرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جنرل شجاع پاشا کی عمر 67 سال ہے وہ 2008 سے 2012 تک آئی ایس آئی کے ڈی جی رہے۔ 2012ء میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ہونے والے شجاع پاشا کو ’ہلال امتیاز‘ سے بھی نوازا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).