اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا تنقید کی زد میں: دادا کے انتقال کے اگلے دن سیلون جا پہنچی
اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا بھارت مین سخت تنقید کی زد مین ہیں۔ نائیسا 28 مئی کو ایک سیلون سے نکلتی نظر آئیں۔ اس موقع کی تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد نائیسا پر تنقید شروع ہو گئی کیونکہ ان کے دادا نے گزشتہ روز ہی انتقال کیا تھا۔
ایک انسٹاگرام یوزر نے لکھا کہ کل ہی ان کے دادا کا انتقال ہوا ہے اور آج یہ سیلون جا رہی ہیں۔ کل ہی ان کے گھر پر اتنی بڑی ٹریجڈی ہوئی اور آج یہ سیلون کے باہر مسکراتے ہوئے تصویرں کھنچوا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن کا پیر کو ممبئی میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی صحت طویل عرصے سے خراب تھی۔ وہ ممبئی کے سانتا کروج میں سوریا اسپتال میں داخل تھے۔
Facebook Comments HS



