ایڈز کا مرض، بدچلنی کا ثبوت: شکارپور میں شوہر نے قتل کر کے بیوی کی لاش درخت سے لٹکا دی


شکار پور میں خاتون کا ایڈز میں مبتلا ہونا جرم بن گیا۔ بہادر رند نامی شخص نے اپنی زوجہ زرینہ خاتون کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکار پورکے علاقے ڈکھن میں خاتون کا ایڈز میں مبتلا ہونا بدچلنی کا ثبوت قرار پایا۔ بہادر رند نامی شخص نے اپنی زوجہ زرینہ خاتون کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر زرینہ کی لاش کو درخت سے لٹکانے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے خاتون کے دیگر لواحقین سے ایچ آئی وی ایڈز کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Facebook Comments HS