جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب


پاکستان میں اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دو ہفتے بعد طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے ذرائع کا دعوی ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسز پر سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا ہے۔

14 جون کو کی جانے والی سماعت میں اٹارنی جنرل بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس 2 دن پہلے بھجوایا تھا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ریفرنس میں ججز پر اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
بشکریہ پاکستان 24۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).