پٹرول مزید ساڑھے 8 روپے مہنگا کرنے کی سفارش
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پٹرول 8 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 8 روپے 99 پیسے فی ليٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔
سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 68 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
Facebook Comments HS


