جاسوسی کے الزام میں بریگیڈیئر اور سویلین افسر کوسزائے موت: لیفٹیننٹ جنرل کو 14 سال قید بامشقت کی سزا


جاسوسی کے الزام میں پاک فوج کے بریگیڈئیر سمیت دو افراد کو سزائے مو ت سنائی گئی ہے جب کہ ایک لیفٹیننٹ جنرل کو 14سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے جاسوسی کے الزام میں دو فوجی افسروں اور ایک سویلین افسر کی سزائوں کی توثیق کردی ہے۔ بیان کے مطابق جاسوسی کے الزام میں لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ بریگیڈئیر راجہ رضوان اور ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ دونوں آرمی افسران غیر ملکی ایجنسیوں کو معلومات دے رہے تھے ۔

تینوں افسران کو حساس معلومات افشا کرنے اور جاسوسی کے الزام میں سزائیں سنائی گئیں۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی رہے۔ آرمی چیف کی ہدایت پر جاوید اقبال کا کورٹ مارشل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ تینوں افسران کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔

Facebook Comments HS