ایران کے سابق نائب صدر نے اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا


ایران کے سابق نائب صدر محمد علی نجفی نے ایک مقامی عدالت میں اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ سابق نائب صدر نجفی ایران کی مقامی عدالت میں اعتراف کیا کہ انہوں نے نے گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر اپنی اہلیہ کو قتل کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عدالت کے سربراہ محمد شہر یاری نے تصدیق کر دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق نائب صدر اور بلدیہ تہران کے سابق ناظم محمد علی نجفی نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).