اہلیہ کی جائیداد ظاہر کرنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لئے ضروری نہیں تھا: قانون دان سلمان اکرم راجہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آئینی قانون دان سلمان اکرم راجہ نے صدارتی ریفرنس پر رائےدیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ کی جائیداد ظاہر کرنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ضروری نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا قانون اس معاملے میں واضح ہے کہ جائیدادوں کا اظہار ان کے بچے اور بیوی کریں گے۔ اس کا اظہار کرنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لئے ضروری نہیں تھا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے، وہ اس بنیاد پر دائر کیا گیا ہے کہ ٹیکس کے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ ریفرنس اس بنیاد پر دائر نہیں کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے کسی قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جج صاحب وکیل بھی ہائر کر سکتے ہیں لیکن اگر وہ چاہیں تو خود بھی اپنا دفاع کرسکتے ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •