بیٹا آپ کو اس کیس میں کیا دلچسپی ہے؟ آصف زرداری کا وکیل سے مکالمہ


اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاونٹ کیس میں 10 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے تاہم دوران سماعت عدالت میں ایک نہایت دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کر رہا تھا کہ اس دوران سابق صدر اور کمرہ عدالت میں موجود ایک وکیل کے درمیان نہایت دلچسپ مکالمہ ہوا۔ آصف زرداری نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بیٹا آپ کو اس کیس میں کیا دلچسپی ہے؟” وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں قانون سیکھنے آیا ہوں۔
یاد رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود تھے تاہم لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے اور ممکنہ حالات سے نمٹنے کیلئے واٹرکینن منگوا لی گئی تھی جبکہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).