پیٹرول  کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان


حکومت نے عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر تک اضافہ کردیا

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 112 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل ساڑھے 4 روپے مہنگا ہو کر 126 روپے 82 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا ہے اور یہ 88 روپے 62 پیسے کا لٹر ہوگیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 98 روپے 49 پیسے ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون کو رات 12 بجے ہوگا۔

Facebook Comments HS