ججوں کے خلاف ریفرنس پر کابینہ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں: وزارت قانون
وزارت قانون نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ترجمان وزارت قانون نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ریفرنسز کے حوالے سے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے، آرٹیکل 209 کے تحت یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں۔
ترجمان کے مطابق ججز کے خلاف کابینہ سے منظوری لینے کے معاملے پر کنفیوژن پھیلائی گئی ہے۔
Facebook Comments HS


