عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن وکلا برادری کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں: اسفند یار ولی


عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال انتہائی حساس اور نازک ہے۔ وکلاء برادری سپریم کورٹ پر شب خون مارے جانے کے خلاف احتجاج کی کال دے رہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے پاکستان بھر کے کارکن وکلا برادری اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ احتجاج میں شرکت کریں ۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ آئین و قانون، جمہوریت، آزاد عدلیہ اور میڈیا کے لئے جدوجہد کی۔ موجودہ حکومت کی آمرانہ پالیسیاں واضح ہو چکیں۔ ہم آج بھی اپوزیشن سے کہتے ہیں کہ اپنے اختلافات ختم کر کے ایک پیج پر اکٹھے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری کا سامنا ہے، وفاق اداروں پر حملے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).