شمالی وزیرستان میں فوج کی گاڑی پر حملہ: ایک سپاہی شہید


شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور دیسی ساختہ بم حملے میں 26 سالہ سپاہی امل شاہ شہید ہو گیا۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں صرف شمالی وزیرستان میں 5 جوان شہید اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خاڑ کمر پوسٹ کا واقعہ بھی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے باعث پیش آیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).