رنبیر  کپور سے بریک اپ کے بعد کترینہ کیف کس کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں؟


کترینہ کیف ایک مرحلے پر سلمان خان کی خاص دوست سمجھی جاتی تھیں لیکن یہ تعلق قائم نہ رہ سکا۔ اس کے بعد فلم ‘عجب پریم کی غضب کہانی’ کے دوران کترینہ کیف نے اپنا دل رنبیر  کپور کو دے دیا۔ رنبیر  کپور نے کترینہ کیف کے لئے دیپکا پاڈوکون کے ساتھ اپنے تعلق کو خیرباد کہا۔ کترینہ کیف اور رنبیر  کپور نے ممبئی میں ایک گھر لے کر اکٹھے رہنا بھی شروع کیا لیکن پھر اس رشتے میں بھی دراڑ آ گئی۔

جس طرح کترینہ کیف اور رنبیر  کپور نے اپنے رشتے کا کبھی اقرار نہیں کیا، اسی طرح اس تعلق کے ٹوٹنے کی بھی کسی نے تصدیق نہیں کی۔ تاہم بھارتی فلم انڈسٹری میں سبھی کومعلوم تھا کہ رنبیر  کپور نے کترینہ کیف کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

بالی ووڈ کے اس مقبول جوڑے میں بریک اپ کی نوبت کیوں آئی؟ اس کی کئی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔ رنبیر  کپور کے مداحوں کا کہنا ہے کہ کپور فیملی کو کترینہ کیف پسند نہیں تھیں۔ دوسری کترینہ کیف کے حلقے میں کہا جاتا ہے کہ رنبیر  کپور نے کترینہ کو بھی دھوکہ دیا۔ لیکن اس بریک اپ کی کوئی واضح وجہ کبھی سامنے نہیں آئی۔ کترینہ کیف نے اپنے ایک انٹرویو میں  یہ ضرور کہا تھا کہ رشتہ ٹوٹنے کی وجہ یکطرفہ نہیں تھی، لیکن اس بریک اپ کے بعد وہ کافی مایوس تھیں۔

اب ایک فلمی جریدے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کترینہ کیف نے بتایا ہے کہ انہیں اپنی مایوسی پر قابو پانے میں کافی وقت لگا۔ تاہم اب وہ اس مرحلے سے باہر آ گئی ہیں۔ کترینہ کیف نے بتایا ‘بار باردیکھو” کی شوٹنگ کے دوران میں ایک برے دور سے گزر رہی تھی۔ رنبیر کپور والا معاملہ رہ رہ کر مجھے پریشان کر رہا تھا۔ میں اس سےآگے بڑھنے کی کوشش کررہی تھی۔ اس چیز نے مجھے بہت درد دیا تھا۔ اسی دوران میری یوگا ٹیچر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم ٹھیک ہو؟ میں یہ سنتے ہی پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔

کترینہ کیف اور رنبیر کپور اب بھی اچھےدوست ہیں لیکن رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ ان دنوں خاص رشتے میں ہیں۔ دوسری طرف کترینہ کیف کی خاص دوستی سلمان خان کے ساتھ بتائی جاتی ہے۔ فی الحال کترینہ کیف پانچ جون کو ریلیز ہونے والی فلم ‘بھارت’ کا انتظار کر رہی ہیں۔

Facebook Comments HS