نواز شریف کے ذاتی معالج کا حکومت پنجاب کو خط


سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومت پنجاب کو خط لکھا ہے۔ خط میں ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ کئی بار حکومت سےنواز شریف کے معائنے کی اجازت طلب کی مگر انکار کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج نے مزید کہا کہ نواز شریف کو دل کی سنگین بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کئیر کی ضرورت ہے۔ خط میں معالج کا کہنا تھا کہ طبی معائنے کے لیے مستقل بنیادوں پر ملنے کی اجازت دی جائے۔ کئی بار حکومت سے نواز شریف کے معائنے کی اجازت طلب کی مگر انکار کیا گیا۔

ڈاکٹر عدنان نے یہ بھی کہا کہ مریض کو اس کے ذاتی معالج سے ملنے نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

Facebook Comments HS